اسلام آباد(صباح نیوز) نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک) اور سراجیو سکول آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ایس ایس ایس ٹی)دونوں اداروں کے درمیان علمی تعاون کو بڑھانے اور علمی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ مفاہمت نامے کا مقصد اعلی تعلیم، تحقیق سمیت مختلف شعبوں میں تعلیمی تعاون قائم کرنا ہے۔ دونوں تعلیمی اداروں نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی، اور انڈسٹریل آٹومیشن جیسی جدید ٹیکنالوجیز کی ترقی میں سہولت فراہم کرتے ہوئے مشترکہ صنعتی منصوبوں اور مصنوعات پر تعاون پر اتفاق کیا۔ نیوٹیک اور ایس ایس ایس ٹی باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ہنر مند پیشہ ور افراد کی مزید گروتھ کے لیے مل کر کام کریں گے۔ پروفیسرز اور ریسرچ اسکالرز کے تبادلے کے ذریعے صلاحیت سازی کو فروغ دیں گے۔ دونوں ادارے نیوٹیک میں جدید ترین لیبارٹریوں، لائبریریوں اور تعلیمی پروگراموں کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں گے، جس سے طلبا اور فیکلٹی کے لیے ایک بھرپور ماحول پیدا ہوگا۔نیوٹیک اور ایس ایس ایس ٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پانچ سال کی مدت کے لیے موثر رہے گی۔ اس معاہدے میں کسی بھی ترامیم یا تجدید کا فیصلہ مشترکہ بات چیت کے ذریعے کیا جائے گا اور دونوں اداروں کے ذریعہ تحریری طور پر دستخط کیے جائیں گے۔ یہ علمی تعاون تعلیمی فضیلت، تحقیقی جدت اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط عزم کا اظہار کرتا ہے۔۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments