کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مقتدرقوتوں،بدعنوان سیاستدانوں کا موسمی پرندوں یا خانہ بدوشوں کی طرح بلوچستان کے نام نہادسیاست دانوں کواستعمال کرنا بلوچستان کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے بلوچستان کے عوام ہوش کے ناخن لیں اور ان قوتوں کو منتخب کریں جن کو عوام کی فکر ہو جو دیانت دار دین دار اورعوام سے مخلص ہوبکنے ،دوسروں کے اشاروں پر چلنے ،ذاتی مفادات کے حصول والے عوام سے مخلص نہیں ہوسکتے ۔ضمیر کی سودابازی میںبلوچستان کے لوگوں کو پہل کرنا بلوچستان کی بدنامی ورسوائی کا سبب ہے۔عوام الناس بلوچستان کو بدنام رسواتباہ کرنے والوں کے بجائے زلزلہ سیلاب آفت وہر مصیبت میں سب سے پہلے حاضر ہونے والی پارٹی جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ فروخت ہونے ،بکنے ،بدعنوانی میں بلوچستان کا پہلا نمبر اسی نااہل ناکام بدعنوان موسمی پرندوں کی وجہ سے ہے ۔نوابوں سرداروں سمیت اہم لوگوں کاسودابازی کے منڈی میں سب سے پہلے پیش ہونالمحہ فکریہ ہے ۔ جماعت اسلامی کے پاس اہلیت بھی ہے اور صلاحیت بھی ہے اس بار عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ مفادپرسٹ پیٹ پرست ناکام اور عوام جیت جائیں ۔مقتدرقوتوں ،نااہل سیاستدانوں اورلٹیروں کی وجہ سے بلوچستان کو رہنے کیلئے خطرناک جبکہ اقتدار کے ذریعے کاروبار کرنے ،لوٹنے ،سیاستدانوں سرداروں نوابوں کیلئے منافع بخش کاروباری منڈی بنادیا گیاہے فروخت ہونے والوں نہ نہ بلوچی روایات کا خیال رکھا ،اسلامی قانون اورنہ پشتون غیرت وکلچر کو یاد رکھا ۔انہوں نے کہاکہ اے پی ڈی ایم نے سولہ ماہ اکھٹے اقتدارکے مزے لوٹے،اکھٹے اپنے اپنے کرپشن کے گناہ بخشوادیے،اکھٹے لوٹ مار کی،اکھٹے ملک گھومے،اکھٹے آئین توڑا،اکھٹے عدلیہ کو تماشاہ بنایا،اکھٹے الیکشن سے بھاگے اور جونہی اقتدار سے نکلے تو اب جعلی عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے پھر جعلی لڑائیاں شروع کیا۔عوام الناس جماعت اسلامی کا ساتھ دیں پچھتر سالوں کی محرومیوں کا خاتمہ کریگی ۔انسانوں کی منڈی لگانے والوں سے جماعت اسلامی لاکھ گنا بہتر وآزمایا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ مہنگائی برپا کرنے والے لٹیروں کا احتساب کرکے لوٹی ہوئی دولت برآمد کریں سادگی وقناعت اختیار کریں اور مفت خوروں کی مفت خوری ختم کریں ججزجرنی اورسترہ گریڈسے اوپرمفت گیس مفت بجلی مفت سفر ،مفت تعلیم مفت علاج ختم کرنے غریب پریشان حال عوام کو ریلیف دیں ۔الیکشن میں اگر کرپٹ لٹیروں غلاموں سودخوروں کو ووٹ دیں گے تو ملک وملت مزید تباہ ،پاکستان دیوالیہ اوربدنام اور عوام خودکشی وخودسوزی پر مجبورہوں گے ۔عوام الناس جماعت اسلامی کے بہادروں دیانت داروں خدمت کے جذبے سے سرشار امیدواروں کاساتھ دیں انشاء اللہ مشکلات وپریشانیوں میں کمی ترقی وخوشحالی کا سفر شروع ہوگا#
Load/Hide Comments