انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا،سٹاک مارکیٹ میں تیزی


کراچی (صباح نیوز)انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ۔

کاروبار کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 45 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 288 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 287 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 285 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 56 ہزار 809 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔