اے این ایف کی کارروائیاں ،110کلوچرس برآمد،3افراد گرفتار


راولپنڈ ی(صباح نیوز) اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران 4 کارروائیوں میں 110 کلو گرام چرس برآمد کر لی اور 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 59 چرس بھرے کیپسولز برآمدکئے گئے۔ گوجرانوالہ کا رہائشی ملزم پرواز نمبر GF-765 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔ملتان ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے81 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کئے گئے۔

لاہور کا رہائشی ملزم پرواز نمبر PA-812 کے ذریعے شارجہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔ہزارگنجی روڈ کوئٹہ پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 105 کلو چرس برآمدکی گئی۔

زخہ خیل خیبر کے غیر آباد علاقے میں سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 5 کلو چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں ۔