بلوچستان میں 3.3شدت کے زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا


 کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز پر شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی۔

خضدار،زیارت اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی گہرائی پچیس کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز خضدار سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا،لوگ خوفزدہ ہو گئے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، کوئی مالی یا جانی نقصان بارے تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔