لاہور(صباح نیوز) سموگ کے باعث پنجاب کے 8 اضلاع میں بند تعلیمی ادارے 4 روز کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے۔
صبح سویرے سکولوں اور کالجوں کے طالبعلموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔طلبہ فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے کیا احتیاطی تدابیر استعمال کررہے ،سکول کھلتے ہی لاہور شہر میں سموگ نے پھر سے انٹری دیدی ہے، لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔گلبرگ میں فضائی آلودگی کا تناسب 401 ،زمان پارک کے اطراف میں 304ہے،مال روڈ کے اطراف میں 389, اپرمال کینال روڈ پر 414،شملہ پہاڑی کے اطراف میں 398 ریکارڈ کیا گیا ۔