مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید ایک شہری جاں بحق ہوگیا ہے


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس  سے مزید ایک شہری جاں بحق ہوگیا ہے اس طرح جموں و کشمیر میں کورونا وائرس  سے مرنے والوں کی کل  تعداد 4547ہوگئی ہے۔ گزشتہ روزجموںو کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 65ہزار 348ٹیسٹ کئے گئے جن میں 85مسافروں سمیت مزید 1695افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔

اس سے قبل جموں و کشمیر میں 4جون 2021کو کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 1723تھی۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3لاکھ 48ہزار 201ہوگئی ہے۔  جموں و کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 1695افراد میں جموں میں812جبکہ کشمیر میں 883افراد بھی شامل ہیں۔

کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 883افراد میں 32بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی لوٹے جبکہ 851مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 883افراد میںسرینگر میں 320، بارہمولہ میں 250، بڈگام میں 116، پلوامہ میں 30، کپوارہ میں 52، اننت ناگ میں 40، بانڈی پورہ میں 36، گاندربل میں 18، کولگام میں 20، اور شوپیان میں ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہیں۔