جنوبی کشمیر میں جھڑپ ، بھارتی فورسز اہلکار ہلاک، ایک نوجوان شہید


سری نگر: جنوبی کشمیر میں ہونے والی ایک جھڑپ میں ایک نوجوان شہید ایک  فورسز اہلکار ہلاک جبکہ 3 فورسز اہلکار زخمی  ہوئے ہیں۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ روزجنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے پاری ون نیلو نامی گائوں  کو محاصرے میں لے لیا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق سپیشل آپریشن گروپ کولگام کو ضلع ہیڈکوارٹر سے قریب 8کلو میٹر دور شوپیان روڑ پر واقع پاری ون نیلو نامی گائوں میں بھارتی فوج کی 34آر آر اور18بٹالین سی آر پی ایف کو تلاشی مہم کے دوران مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کے چار اہلکار زخمی ہوئے۔ ان میں سے ایک  کانسٹیبل روہت کمار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ پولیس ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ  اس کارروائی میں جیش محمد کے بابر بھائی  مارا گیا