سری نگر: بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے سلسلے میں مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی کے نام پر کریک ڈاون محاصرے چھا پوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریبات کے انعقاد کے لیے سیکوروٹی سخت کر دی گئی ہے۔
کے پی آئی کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمارنے منگل کو پولیس افسران کے اجلاس میں حکم دیا ہے کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پر امن انعقاد کے لیے سیکوروٹی سخت کی جائے۔چنانچے مقبوضہ کشمیر میں فورسز کی کارروائیوں تیز ہو گئی ہیں ۔26جنوری کی آمد کے سلسلہ میں سرینگر اور جموں کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھارتی فورسز اہلکار گاڑیوں کو روک کر تلاشی لے رہے ہیں ۔ ادھر اس سال بھی کشمیری عوام بھا رت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر 26جنوری کو یوم سیاہ منائیں گے اور کشمیر میں ہڑتال ہوگی