لاہور(صباح نیوز)لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور نئی دہلی دوسرے نمبرپررہا۔
لاہور میں سموگ کے ڈیرے،صبح سویرے ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح چار سو سے تجاوزکرگئی، شہر کی مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 368 تک جا پہنچی۔
لاہور دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہرجبکہ نئی دہلی کا دوسرا نمبر رہا۔ گارڈن ٹاؤن میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 421 ہوگئی،مال روڑ پر ماحولیاتی آلودگی کی شرح 407 ہوگئی،گلبرگ میں 434، پولو گراؤنڈ کینٹ سب سے آلودہ علاقہ شرح 430 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسموگ کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر کام کیا جائے۔