ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے کلاچی کے علاقے میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد شعیب کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔پولیس کے مطابق دہشت گرد مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، فرار ہونیوالے دہشت گرد کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔۔