کندیاں،وین اور ٹرک کے درمیان تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،3زخمی


کندیاں (صباح نیوز)میانوالی کے علاقے کندیاں کے قریب وین اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

کندیاں کے علاقے ایم ایم روڈ پر تیز رفتار وین سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کی وجہ سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 3شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔