پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد


گوادر (صباح نیوز)پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمندر میں ایک کارروائی کرتے ہوئے سپیڈ بوٹ سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے علاقے جیوانی سے سمندر کے ذریعے منشیات سمگل ہونے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سپیڈ بوٹ سے منشیات کی کھیپ برآمد کرلی۔

ملزمان پاکستان کوسٹ گارڈز (پی سی جی)کی بوٹ کو دیکھ کر اپنی سپیڈ بوٹ سمندر کے کنارے چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس کی چیکنگ کے دوران833کلوگرام اعلیٰ کو ا لٹی کی چرس اور 42کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 20.86ملین ڈالر (تقریباً 5 ارب روپے سے زائد)بتائی جاتی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی سمگلنگ بشمول منشیات کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردارادا کر تی رہے گی۔