کوئٹہ(صباح نیوز) جماعت اسلامی کے تحت کوئٹہ میں فلسطینیوں کے حق اوراسرائیلیوں کے خلاف ”فلسطین مارچ”کیا گیا۔صوبائی جنرل سیکرٹری وحق دوتحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے قیادت کی ۔ بارش کے دوران ”فلسطین مارچ”سائنس کالج چوک جناح روڈ سے شروع ہوا۔ کارکنوں ،شہریوں اورنوجوانوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ شرکاء نے فلسطینیوں کے حق اور اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی،فلسطین مارچ کے شرکاء مناح چوک پہنچے جہاں مارچ نے جلسے کی شکل اختیار کی۔
مارچ کے شرکاء سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 57مسلم ممالک آج خواب غفلت کاشکار ہے۔ غزہ پر یہودیوں اسرائیلیوں کے زمینی فضائی حملے ،فاسفورس بموں کے حملے فوری بند کیے جائیں۔اسرائیل یہودی وامریکی آج متحد اور مسلم حکمران منتشر،غافل اور غلام ہیں۔ ایٹمی قوت پاکستان کے امریکی غلام حکمرانوں نے امریکہ وآئی ایم ایف کا غلام بنادیا ۔عرب شاہی خاندان بھی عیاشیوں سے فارغ نہیں ۔امت مسلمہ کا کوئی غیر مندمسلم حکمران نہ ہونے کی وجہ سے آج فلسطینی بچے فاسفورس بموں کے شکار ہیں۔فلسطین جذبہ جہاد شوق شہادت سے آزادہوگا آج فلسطینی نہتے ہوکر غلام مسلم حکمرانوں سے زیادہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے لڑرہے ہیں یہودی امریکی سرپرستی ومددسے معصوم فلسطینیوں پر فاسفورس بم برسارہے ہیں ہسپتال محفوظ ہیںنہ تعلیمی ادارے بچے محفوظ ہیں نہ خواتین ۔
مسلم حکمران ،اوآئی سی اور ایٹمی پاکستان منفی تماشائی کاکردارادا کررہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔پاکستان میں جماعت اسلامی قیام پاکستان سے فلسطین اور کشمیریوں ودنیابھر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے آوازبلند کر رہی ہے ۔ہرمسلم ملک کے پاس افواج ہیں لیکن وہ صرف غافل مسلم حکمرانوں اور ان کے خاندان کی حفافت پر مامور ہیں ۔لیکن الحمداللہ شکر الحمداللہ امت مسلمہ کاکردار مسلم حکمرانوں کے برعکس ہے دنیابھر کے مسلمان فلسطینیوں ،حماس ومجاہدین کیلئے آوازبلند کر رہے ہیں ۔فلسطین مارچ کے شرکاء نے امت مسلمہ کے غافل مسلم غلام حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ خواب غفلت ،مفادپرستی اور امریکی غلامی سے نکل مظلوم فلسطینیوں سمیت امت مسلمہ کی آزادی اورامت مسلمہ کی سرزمین کو اسرائیلیوں یہودیوں سے آزادکرنے کیلئے بھر پور آوازبلند کریں ۔کب تک امریکی غلامی زندگی گزاریں گے ۔اس موقع پر شرکاء مارچ نے فلسطینی مجاہد ین وعوام کیلئے خصوصی دعابھی کی