لاہور سموگ کی لپیٹ میں ،شہری آنکھوں اور گلے کے امراض میں مبتلا


 لاہور(صباح نیوز)لاہور کو گردوغبار اور اسموگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کی وجہ سے شہری آنکھوں اور گلے کے امراض میں مبتلا ہونے لگے ۔

دھواں، گردوغبار اور آلودگی لاہور شہر میں بڑھ رہی ہے، جس سے آنکھوں، گلے، پھپھڑوں کے امراض میں اضافہ ہو ا جبکہ دفاتر، سکول وکالج جانے والوں کو بیماریوں نے تنگ کردیا ۔سموگ اور آلودگی کے تدارک کے لئے عدالتی حکم نامہ بھی جاری ہوچکا ہے اور ٹریفک پولیس نے چالان بھی شروع کر دیئے مگر شہریوں نے کہا کہ سڑکوں پر ابھی بھی دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں نظرآتی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے سیٹلائیٹ تھرمل وارننگ پر نوکسانوں سے حلفیہ بیان لیا اورفصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے۔آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور 184 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔