ہم نے اسرائیلی فوجیوں کو اغوا کرنے کے لیے پیشگی تربیت دی تھی: اسلامی جہاد

غزہ (صباح نیوز)فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ اس نے اپنے جنگجووں کو اسرائیلی فوجیوں کے اغوا کی پیشگی تربیت دی تھی۔حالیہ فوجی کارروائی کے دوران یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کے حوالے سے اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ جلد یا بدیر تل ابیب تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلامی جہاد کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی نے کہا کہ “اسرائیل بعد میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرنے پر مجبور ہو گا جس کے نتیجے میں اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔”انہوں نے انکشاف کیا کہ اسلامی جہاد نے اسرائیلی فوجیوں کو اغوا کرنے کے لیے پیشگی تربیت اور تیاری کی تھی۔ انہوں نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ “اسرائیل کے اندر اب لڑائی ہو رہی ہے، جب کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں نہتے شہریوں پر بمباری کررہا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ اس جنگ کا مستقبل ابھی بھی طویل ہے۔ اسرائیل کی ریاست کے خاتمے کے ساتھ تنازع ختم ہو سکتا ہے۔الہندی نے مزید کہا کہ “ہم اس جنگ کو جاری رکھنے کے لیے پوری قوت اور پوری تیاری رکھتے ہیں۔ ہم اپنی سرزمین کا دفاع کر رہے ہیں