کوئٹہ(صباح نیوز) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے ممبرجماعتوں کے قائدین کا اہم ہنگامی اجلاس پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے دفتر جامع مسجدتقویٰ میں زیر صدارت صوبائی صدر مولاناعبدالحق ہاشمی منعقدہوااجلاس میں ممبرجماعتوں جماعت اسلامی ،جمعیت علماء پاکستان ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ،جماعت اہل سنت ،مجلس وحدت المسلمین ،جماعت اہل حدیث،شیعہ علماء کونسل ،جمعیت اتحادالعلماء ،مرکزتحفظ ختم نبوت ،تنظیم اسلامی ،تحریک خلافت پاکستان ،انجمن طلباء اسلام کے رہنمائوں سید مومن شاہ جیلانی ،پیر سید حبیب شاہ چشتی ،مولانا انوارالحق حقانی ،سید نورالحق ایڈوکیٹ ،طاہر حبیب ،محمد ادریس مغل ،سیداکبر شیرازی،سید محمدرضااخلاقی،ولایت حسین جعفری ،سید ظفرعباس شمسی،اقتداراحمدخان ،عبدالولی خان شاکر ،قاری محمدعاصم رضا،سید عتیق الرحمان ،سید محمد نذیرشاہ ،محمد طاہر کیتھران ،مولانا اعجازالحق حقانی ،سید خضرحبیب شاہ ،نورمحمد ،سید علی محمد شاہ ،حافظ عزیر خان ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں مستونگ واقعہ کی 72شہداء کیلئے خصوصی دعائے مغفرت ،ڈیڑھ سو زیادہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی گئی اس موقع پر مستونگ واقعے کے اسباب ،مضمرات پر گفتگوکی گئی
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ عوام کرب وازیت کاشکار حکمران ارباب اقتدارسیکورٹی ادارے نااہل ،عوام کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہوئے ہیں مقتدر قوتیں تماشہ بند کریں عوام کو تحفظ دہشت گردوں کو عبر ت کانشان بنادیں بدقسمتی ،حکومتی نااہلی غفلت وکوتاہی سے فتنہ فساد،دہشت وخوف اور ظلم کرنے والے آزاد،عوام پریشان غیر محفوظ ہیں ۔تفتیشی ادارے ،مقتدرقوتیں وحکمران ناکام ہوئے ہیں ۔ملی یکجہتی کونسل کے قائدین سیکورتی وانتظامی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کرکے اپنی تشویش سے آگاہ کریں گے ہم حکومت پر دبائو ڈالیں گے کہ مزید تماشانہ کریں بلکہ قاتلوں دہشت گردوں کو بے نقاب عوام کو تحفظ دیا جائے ۔منبر ومحراب کے ذریعے یکجہتی واتحاد کومزید تقویت دیں گے ۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید مومن شاہ چشتی،پیر سیدحبیب اللہ شاہ چشتی ،مولانا انوارالحق حقانی ،سید عتیق الرحمان ،سید ظفرعباس شمسی ،سید محمد رضااخلاقی،محمد ادریس مغل ،طاہر حبیب ،سید نورالحق ایڈوکیٹ ،اقتداراحمدخان نے کہاکہ سانحہ مستونگ دردناک دل خراش واقعہ ہے کسی حکومتی ،سیکورٹی آفیسر،وزراء ،وزیر اعظم آرمی چیف کسی نے جائے وقوعہ کا دورہ نہ کسی کے گھر جاکر ہمدری ،فاتحہ خوانی وتعزیت کیا ہے جو کہ افسوس ناک ہے ریاست وحکومت کا کردار مناسب نہیںکب تک غفلت کا مظاہر ہ کرتے رہیں گے۔حکومت وریاست کو سانحہ مستونگ کو سنجیدہ لینا ہوگابدقسمتی سے اب تک کی کاروائی صرف فوٹوسیشن مذمت تک ہے سب کو ملکر دہشت گردوں ،ظلم وجبرکے خلاف متحدہونے کی اشدضرورت ہے کلمہ گو مسلمان اللہ اوررسول کیلئے نکلے تھے اس قسم کے جلو س پر انسان نہیں درندے حملہ کرسکتے ہیں ۔صاحب اقتدارہوش کا ناخن لیں حکومت انتظامیہ سیکورٹی ادار ے سانحہ مستونگ کو بھی داعش کے کھاتے میں ڈال کر جان چھڑانا چاہتے ہیں ۔افغانستان سے تعلقات دوستانہ رکھنا لازمی ہے ہمسائیوں کو دشمن بنانے کی پالیسی نقصان دہ ہے افغان مہاجرین کو تنگ کرنے کے بجائے بارڈرپر سختی کیا جائے ۔
متفقہ فیصلہ کیاگیا کہ مستونگ واقعے کے حوالے سے صوبائی نگران حکومت ،انتظامیہ ،سیکورٹی کے سربراہان سے ملاقات ،پریس کانفرنس سمیت دیگر اقدامات کریں گے ،علاوہ ازیں ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے ممبرجماعتوں جماعت اسلامی ،جمعیت علماء پاکستان ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ،جماعت اہل سنت ،مجلس وحدت المسلمین ،جماعت اہل حدیث،شیعہ علماء کونسل ،جمعیت علماء اسلام س ،اسلامی تحریک ،جمعیت علماء اسلام ن،جمعیت اتحادالعلماء ،مرکزتحفظ ختم نبوت ،تنظیم اسلامی ،علماء ومشائخ رابطہ کونسل تحریک حرمت رسول،،تحریک خلافت پاکستان کے صوبائی قائدین ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر مولاناعبدالحق ہاشمی کی قیادت میں سانحہ مستونگ ودیگر اجتماعی معاملات پر مشترکہ اہم پریس کانفرنس آج ہفتہ 7اکتوبرشام ساڑے چاربجے پریس کلب کوئٹہ میں کریں گے #