لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست


لاہور(صباح نیوز) لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہا۔

لاہور کے فیروز پور روڈ کے اطراف میں صبح سویرے فضائی آلودگی کی شرح دو سو اٹھانوے پر پہنچ گئی، ایئرکوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 241پر پہنچ گئی،کینال روڈ کے گردو نواح میں 294، گلبرگ میں 288رہی،شہر کا موسم ہلکا سرد درجہ حرارت 24 ڈگری رہا  ۔