اسلام آباد(صباح نیوز)نگران حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20.86 روپے کا اضافہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سردیوں کی آمد سے قبل ہی نگران حکومت نے ایل پی جی مہنگی کردی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20.86 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق20.86 روپے کیاضافے کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا سلنڈر246.15 روپے مہنگا ہوگیا ہے اور اس کی نئی قیمت نئی قیمت 3079 روپے مقررکی گئی ہے۔واضح رہے کہ ستمبر میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 2833 روپے تھی۔
Load/Hide Comments