میاں نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے لاہور پولیس کا سکیورٹی پلان تیار


لاہور (صباح نیوز) لاہور پولیس نے میاں نوازشریف کی وطن واپسی پر سکیورٹی پلان تیار کرلیا۔ ائیرپورٹ سے مینار پاکستان تک سخت سکیورٹی انتظامات ہوں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیاسی کشیدگی کے پیش نظر،اینٹی رائٹ فورس الرٹ رکھی جائیگی۔ پولیس کے اجلاس میں امن وامان کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئیکار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پولیس اور ٹریفک پولیس حکام نے ائیرپورٹ سے مینارپاکستان تک روٹ کا دورہ بھی کیا۔

دوسری جانب نگران وزیرداخلہ سرفراز احمد بگٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کرسیاسی رنگ دیا گیا ہے۔ نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔