فیصل آباد،ٹرک اوردودھ کی وین میں تصادم،4افرادجاں بحق ،2پولیس اہلکاروں سمیت 5زخمی


فیصل آباد(صباح نیوز)  فیصل آبادکے علاقہ ستیانہ روڈچمڑیل جھال کے قریب ٹرک اوردودھ کی وین کے تصادم میں4افرادجاں بحق اور2پولیس اہلکاروں سمیت 5زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے،

زخمیوں کوطبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق دودھ والی وین تاندلیانوالہ سے فیصل آباد آرہی تھی کہ سامنے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں مبارک پورہ تاندلیانوالہ کا55سالہ محمدمنیر،ممتازآبادتاندلیانوالہ کے رہائشی 50سالہ ملک شفیق،35سالہ محمدجمیل اورچک 410گ۔ب کچاتاندلیانوالہ کا70سالہ محمدحسین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں شفقت، حق نواز،ولی محمد، محمدعرفان اور محمدعباس شامل ہیں جوتحصیل تاندلیانوالہ کے ہی رہائی بتائے جاتے ہیں۔