لاہور، بجلی چوری میں ملوث مزید 14افراد گرفتار،178 کے خلاف مقدمہ درج


لاہور(صباح نیوز)لاہور میں بجلی چوری میں ملوث مزید چودہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔178 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔انیس ویں روز کارروائیوں کے دوران مزید 359 کنکشنز پکڑے گئے۔ایک سو اٹھتر افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوئے جبکہ چودہ افرادکو گرفتارکیاگیا۔

ترجمان کے مطابق دو کروڑ اٹھاسی لاکھ سے زائد مالیت کے پانچ لاکھ ستر ہزار یونٹس ڈٹیکشن بل چارج کیے گئے۔کارروائیاں لاہور کے علاقے آرکیڈ روڈ اچھرہ،نیوشادباغ، رسول پورہ،اسلامیہ کالونی،فیروز پور روڈ پر کارروائیاں کی گئیں۔

اب تک بجلی چوری پر چھ ہزار دو سو ترپن مقدمات درج کیے گئے اور ساڑھے پانچ سو ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا۔