فیصل آباد میں بجلی کا بل اور کرایہ زیادہ آنے پر 50سالہ شخص کی خودکشی


فیصل آباد(صباح نیوز)فیصل آباد میں بجلی کا بل اور کرایہ زیادہ آنے پر 50سالہ شخص نے خودکشی کرلی۔

تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کاٹن ملز ٹاٹا بازار کا رہائشی 50سالہ زاہدمحمود کرائے کے مکان میں رہتاتھا، گذشتہ روز بجلی کابل زیادہ آنے پرگندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کرخود کشی کرلی۔اس کی اہلیہ نسیم بی بی نے بتایا کہ میرا شوہر بجلی کا بل اور مکان کے کرائے سے پریشان تھا، پولیس نے رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔