مہنگائی کے اصل ذمہ دار نوازشریف اور شہبازشریف ہیں: چودھری پرویزالٰہی


 لاہور (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویزالٰہی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے اصل ذمہ دار نوازشریف اور شہبازشریف ہیں، نوازشریف اور شہبازشریف نے آئی ایم ایف سے کہا ہم نکل جاتے ہیں آپ عوام کو رگڑا لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کے بعد اب مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ کس منہ سے لگا رہے ہیں