اسلام آباد(صباح نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے تمام ٹیکس گزاروں کو سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبرتک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم اور پاکستانی معروف اداکار جاوید شیخ کی ویڈیوز جاری کی گئیں۔ان ویڈیو پیغامات میں شہریوں اورایسوسی ایشنز آف پرسنز کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ 30 ستمبر2023 تک اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں۔
ایف بی آر کی جانب سے شہریوں کیلئے آن لائن گوشوارے جمع کرانے کی سہولت پہلے سے فراہم کی جاچکی ہے، جہاں شہری انکم ٹیکس ریٹرن ویب پورٹل آئرس سسٹم اور ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے فائل کرسکتے ہیں۔ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ تنخواہ دار ، کاروباری حضرات اور ایسوسی ایشن آف پرسنز اِنکم ٹیکس ریٹرن 30ستمبر، 2023 تک فائل کرسکتے ہیں۔۔