ایف بی آر نے پی آئی اے کے منجمد اکائونٹس بحال کردیئے

کراچی (صباح نیوز)فیڈر ل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کے تمام منجمد اکائونٹس بحال کر دیئے ۔پی آئی اے نے تحریری طور پر رواں ماہ ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد رواں ماہ پی آئی اے ایف بی آر کو 2 ارب 50 کروڑ روپے ادا کرے گا۔

مجموعی طور پر 8 ارب روپے کی ادائیگی پی آئی اے نے کرنی ہے۔ایف بی آر نے ایک ہفتہ قبل فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے تمام بینک اکانٹس منجمند کر دیے تھے اور بینک اکانٹس منجمند ہونے سے پی آئی اے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا۔بینک اکانٹس منجمند ہونے سے پی آئی اے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔