ڈی آئی خان ، دہشتگردوں کی فائرنگ ، کانسٹیبل شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن کلاں کی حدود میں گھر سے موٹرسائیکل پر جوڈیشل کمپلیکس درابن جانے والے پولیس کانسٹیبل سمیع اللہ کو نامعلوم دہشتگردوں نے سگو کے قریب فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کلاں کی حدود میں پولیس کانسٹیبل سمیع اللہ موٹرسائیکل پر گھر سے جو جوڈیشل کمپلیکس درابن ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا کہ سگو کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے اس پر فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر شہید ہوگیا، دہشتگرد واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ۔