اسلام آباد(صباح نیوز) مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید5افراد جاںبحق ہو گئے ،کل اموات28950تک پہنچ گئیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 898 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 36 لاکھ 8 ہزار 645 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 673 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 57 ہزار 600 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 652 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.80 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 898 نئے کیس رپورٹ ہو نے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 98 ہزار 763 ہوگئی ، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 940، سندھ میں 4 لاکھ 83 ہزار 648، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 537، بلوچستان میں 33 ہزار 653، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 880 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 676 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھرمیں کورونا سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5 افراد جاں بحق ہونے کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 950 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 76، سندھ میں 7 ہزار 675، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 935، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 365، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔