ہواوے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو افسر کی نگران وزیرِ اعظم سے وفدکے ہمراہ ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز)ہواوے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو افسر  اتھان سن  نے نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے  وفدکے ہمراہ  ملاقات کی۔  اتھان سن  نے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا کہ  ہواوے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایکو سسٹم کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے کام کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیز میں سو کے قریب انفارمیشن ٹیکنالوجی مراکزقائم کیے جا  چکے ہیں  ۔وزیرِ اعظم  نے ہواوے کی پاکستان میںانفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترویج کے حوالے سے اقدامات کوسراہا  .

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہواوے پاکستان کے نوجوانوں خاص کر دور دراز علاقوں کے رہنے والوں اور خواتین  کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت کے حوالے سے حکومت کی معاونت کرے گا. انہوں نے ہواوے کی پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش کا خیر مقدم کیا. وزیرِ اعظم نے ہواوے کو پاکستان میں موبائل فون سیٹس کی تیاری کا پلانٹ لگانے کی بھی ترغیب دی. ملاقات میں نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف  بھی موجود تھے.