سکھوں کابھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف گلاسگو میں احتجاجی مظاہرہ


گلاسگو (صباح نیوز) سکھوں نے پیر کو بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف گلاسگو میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

احتجاجی مظاہرے میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے لوگوں نے شرکت کی ،جنھوں نے بینززاور کتبے ہاتھوں میں اٹھارکھے تھے جن پر بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلا ف نعرے درج تھے ،

برمنگھم اور سینڈویل کونسل سے بھی  لوگوں نے اس احتجا جی مظاہرے میں شرکت کی  اسی جگہ جارج سکوائر پر کشمیری مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف آج منگل کو دن 2 بجے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے خلاف مظاہرہ کریں گے جب مودی گلاسگو میں ہونے والی کانفرنس سے خطاب کر رہے ہوں گے ۔ مظاہرے میں برطانیہ میں مقیم کشمیری بڑی تعداد میںمظاہرے میں شرکت کے لئے گلاسگو پہنچیں گے۔