راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ


 راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی میں پولیو وائرس کاانکشاف ہونے کے بعد ہنگامی طورپر انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

محکمہ صحت کے مطابق 7 روزہ انسداد پولیو مہم 4 تا 10 ستمبر تک جاری رہیگی، مہم راولپنڈی شہر،کینٹ،ٹیکسلا اور پوٹھوار میں جاری رہے گی۔ عالمی ادارہ صحت کے نمائندے مہم کی نگرانی کے لیے تعینات کردیے گئے ہیں جنہوں نے ضلع راولپنڈی کے سٹاف کی محنت اورکاوشوں پر اظہار اطمینان کا اظہار کیا ہے۔محکمہ صحت نے کہا  کہ انسداد پولیو مہم کے لیے عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی سٹاف کی تربیت شروع کردی گئی۔