خیبر پختونخوا کے ضمنی انتخابات کے71نشستوں کے نتائج کا اعلان


پشاور (صباح نیوز)خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا سیاسی جماعتوں میں پی ٹی آئی 13 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔

21 اضلاع میں 65 ویلیج اور نیبرہڈ کونسلوں کی متعدد 72خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے۔ ان میں ضلع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر اپر، دیر لوئر اور باجوڑ کے اضلاع شامل ہیں ۔ای سی پی نے 71نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ ان میں پی ٹی آئی نے 13،جے یو آئی 6جماعت اسلامی نے 5 اے این پی نے 4پی پی پی نے2 ٹی ایل پی نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے ۔40نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو کوئی نشست نہ مل سکی