نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے ایک وفد نے ملاقات کی۔

وفد نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے وفد کا شکریہ ادا کیاوفد میں سینیٹر احمد خان، حاجی محمد اسماعیل اور راجہ عبد الرحیم شامل تھے