اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پروگرام کا خرچ مکمل طورپر حکومت اٹھارہی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہو گئی ،
صحت کارڈ کی سہولت لاہور ڈویژن کے ان ہسپتالوں میں میسر ہے https://t.co/kFT8GXPJYs pic.twitter.com/9sYJvZg8J8
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 2, 2022
آئندہ 45 دنوں میں صوبہ پنجاب کے تمام خاندان صحت کارڈ کے ذریعے10 لاکھ تک سالانہ کے علاج کے اہل ہوں گے،
اس انقلابی پروگرام سے لوگوں کی صحت کے اخراجات اب ان کے بجٹ کا حصہ نہیں رہے اور یہ خرچ مکمل طور پر حکومت اٹھارہی ہے۔