اسلام آباد(صباح نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 69 روپے 63 پیسے کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جنوی کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2ہزار 320 روپے مقررکی گئی ہے جبکہ دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 390 روپے تھی۔قبل ازیں ملک میں مہنگائی تھم نہ سکی اور17ہزار روپے ماہانہ کمانے والے افراد کے لیے 21.92فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں اضافہ ہوا ۔