منی بجٹ مستر دکرتے ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ منی بجٹ،2ارب کا ٹیکس،ترقیاتی بجٹ میں دوسوارب روپے کی کمی سمیت حکمرانوں کی نوکری پکی کرنے والے منی بجٹ مستر دکرتے ہیں۔ آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں نے نئے سال کے آغازبھی بری خبروں سے کردیاگزشتہ ساڑے تین سالوں میں حکمرانوں نے بھاری سودی قرضوں ،مہنگائی میں بدترین اضافہ ،یوٹرن کے نام پر غلط بیانی کے سواکونساکارنامہ سرانجام دیا ۔مہنگائی بدعنوانی اورقوم کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دینے کے ذمہ دارسابقہ اورموجودہ حکومتیں ہیں۔گورنراسٹیٹ بنک کی ملازمت 5سال تک بڑھاکر ان سے معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کاکام لے رہے ہیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن باریاں لینے والے ہیں ان میں عوام کے خیر خواہ کوئی نہیں۔جماعت اسلامی ہی قوم کو لٹیروں،آئی ایم ایف اور امریکی غلاموں سے نجات دلائیں گے ۔آئی ایم ایف کے غلام حکمران گھبرانا نہیں اور کوئی قیامت نہیں آئیگی والا رٹ ختم کریں ۔آئی ایم ایف نے ملک کی معیشت ،اسٹیٹ بنک اپنے قبضے میں لیکر پاکستان کو مستقل غلام بنالیا حکمران اب بھی تماشادیکھ رہے ہیں ۔باربار بدترین مہنگائی کے بعدبھی اشیاء ضروریہ پر سترہ فیصدٹیکس لگا ناعوام زندہ درگور کرنے کی عوام دشمن ملک دشمنوں کی معاشی پالیسی ہے کیا کسی قوم نے قرض وغلامی میں بھی ترقی کی ہیں ۔موجودہ حکومت عوام کیلئے سب سے بڑی مصیبت بن گئی ہیں ۔جماعت اسلامی قوم کو لٹیروں سے نجات دلانے ،حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کر رہی ہے ۔حکمران عوام کو آٹاگھی وخوردنی اشیاء پر ریلیف دیں ۔بدقسمتی سے اسا س پروگرام بھی حکمران اپنے جیالوں کیلئے چلارہی ہے عام عوام کیلئے ان کی شرائط پوراکرنا ناممکن ہے ۔حکمران خود تو سادگی وقناعت سے زندگی نہیں گزاررہے حکمرانوں کی نہ تنخواہوں ومراعات میں کمی آرہی ہے نہ لوٹ مارمیں جبکہ عوام سے باربار قربانی مانگی جارہی ہے اور حکمران عوام پربار بارمہنگائی کے ڈرون حملے کرتے ہوئے گھبرانانہیں کی نصیحت بھی کر رہی ہے حکمران غریب عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں اگر حکمران عوام سے مخلص ہے تواپنے پارٹی جیالوں ،یوتھیوں کے بجائے غریب عوام کو ریلیف دیں بدقسمتی سے ہم پرگزشتہ کئی دہائیوں سے لٹیرے مسلط ہیں جس نے قوم کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے