راولپنڈی بورڈ، میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان

راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی بورڈ نے میٹرک فرسٹ اینول 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے تحت ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ امتحان میں 89184 امیدواران کامیاب قرار 26173 طلبہ و طالبات امتحانات میں فیل ہوئے۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمودکا کہنا تھا کہ کامیا بی کا تناسب 77.2 فیصد رہا۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانا ت پر وفیسرساجد محمود فاروقی نے بورڈ کانفرنس روم میں نتائج کا اعلان کیا۔کنٹرولر امتحانات کا کہنا تھا کہ116656 امیدواران نے داخلہ بھجوایا جبکہ115541 امیدواران شامل امتحان ہوئے،مذکورہ امتحان میں 58457 طلبا، 57084طالبات شامل امتحان ہوئیں، ریگولر امیدواران کی تعداد89904  پرائیویٹ امیدواران کی تعداد25637 تھی،طالبات کی شرح کامیابی83.11فیصد جبکہ طلبا ء کی شرح کامیابی71.42فیصد رہی،1059امیدواران غیرحاضر ہوئے۔