لاہور( صباح نیوز ) الخدمت اور شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ہسپتال گلگت کے تعاون سے 3 روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے دوران 300 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ اور سرجریز کی گئیں۔ سرجریز میں 21 کورنیا ٹرانسپلانٹ اور اکولوپلاسٹک سرجریز کی گئیں۔ آئی کیمپ میں پشاور میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر میر علی شاہ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹر محمد ادریس نے اپنے فرائض سر انجام دیے۔
اس موقع پر الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر زاہد لطیف نے ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ امریکہ اور پشاور میڈیکل کالج کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس نیکی کے کام میں الخدمت کی معاونت کی۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ سارا کام لوگوں کی فلاح و بہبود اور اللہ کی رضا کے لیے کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ الخدمت کے تحت ملک بھر میں 45 ہسپتال،69میڈیکل سنٹرز،110لیبارٹریزاینڈکلیکشن سنٹرز،46فارمیسیز اور 305ایمبولینسز خدمات سر انجام دے رہیہیں۔ جس کے لئے ہماری پوری ٹیم دن رات کام کر رہی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر میر علی شاہ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی انسانی خدمات مشعل راہ ہے اور ہم ہر سطح پر ان خدمات کو آگے بڑھانے میں معاونت کرنے کے لیے تیار ہیں۔