لاہور(صباح نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت کے حوالے سے میڈیا کی خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی میں سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر، ڈی آئی جی امین بخاری اور ڈی آئی جی راجہ فیصل شامل ہیں۔ کمیٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی اور واقعہ میں ملوث افراد کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔