سری نگر—بھارتی فوج نے شمالی کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بھارتی فوجی آپریشن میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد8 ہو گئی ہے۔
شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں 2 اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ۔ بھارتی فوج نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مژھل میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔
بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی یہ کارروائی چند دن قبل علاقے میں شروع کی تھی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔
ادھر بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے سونہ بنجر میں رات کو گشت کرنے والے محکمہ جنگلات کے دو ملازمین جہانگیر احمد اور عرفان یوسف کو گولی مارکر شدید زخمی کر دیا ۔