اورکزئی(صباح نیوز)ضلع اورکزئی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی غازی غزن جمال نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد نہیں لگتا کہ عوام کی خدمت کرسکوں گا۔
غزن جمال نے 2019 میں اورکزئی کے حلقے سے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتا اور پھر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔