لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبرپر


لاہور(صباح نیوز)لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبرپر رہا ۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کی آلودگی کے حوالے سے دنیا بھر کے اہم شہروں کی جاری کردہ فہرست میں لاہور  253 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔جہاں بھارتی دارالحکومت دہلی 265 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ سرِ فہرست جبکہ پولینڈ کا شہر کراکوف 263 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ  دوسرے نمبر پر رہا ۔

اس فہرست میں 173 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کی پاکستان کے شہروں کی آلودگی کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی میں لاہور پہلے، گوجرانولہ 232 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے، رائے ونڈ 205 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں بھی کراچی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس  نے کہا کہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔