9مئی کے واقعات میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار


لاہور(صباح نیوز)تحریکِ انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہونے والے پر تشدد واقعات میں ملوث ملزم عاشق کو گرفتار کر لیا گیا۔

عاشق کے بھائی نے بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کو بھائی کو ایک نمبر سے فون آیا کہ آ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف کے فوج مخالف نفرت انگیز بیانیے نے عاشق کی ذہن سازی کی۔

عاشق کے بھائی نے کہا کہ جس کا فون آیا تھا اس کے ساتھ ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری موجود تھے۔