لاہور، تیز رفتار کار ٹرک کے نیچے گھس گئی، 2افراد جاں بحق


لاہور (صباح نیوز) لاہور میں رنگ روڈ کے نزدیک محمود بوٹی کے مقام پر تیز رفتار کار ٹرک کے نیچے گھسنے سے2افراد جا ں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق محمودبوٹی میں ٹرک کی اچانک بریک فیل ہونے سے تیز رفتار کار ٹرک کے نیچے گھس گئی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور سمیت دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔