دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ، درجنوں دیہات متاثر ہونے کا خدشہ


گجرات(صباح نیوز) دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث درجنوں دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر گجرات نے بتایا کہ کوٹ غلام تا کوٹ نکا سیلاب سے متاثر ہوئے، 59 کے قریب دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، دریائے چناب میں 1 لاکھ 18ہزار43ہزار 692کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا، ہیڈ خانکی کے مقام پر اپ سٹریم 54404 کیوسک اور ڈاؤن سٹریم 47300کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔

ڈی سی گجرات نے کہا کہ تمام مقامات پر پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، دریائوں میں پانی کے بہائو کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

کمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے۔

دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب سے سیالکوٹ، گجرات، وزیر آباد، منڈی بہا ئوالدین اور حافظ آباد کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔