9 مئی واقعات ، پنجاب حکومت کا ہائی پر وفائل کیسز میں رہا ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

لاہور(صباح نیوز)نگران پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ہائی پر وفائل کیسز میں رہا ہونے والے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی نے سانحہ 9 مئی میں ملوث 171 افراد کی شناخت نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے شناخت کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے اور مفرور مرکزی ملزموں کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کیسز کو پیشہ وارانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے، مفرورملزمان کا تعاقب جاری رکھا جائے۔