سراج الحق کا افضل بٹ سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے صدر پی ایف یو جے (PFUJ) اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سابق صدر افضل بٹ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

مرحومہ کی نماز جنازہ میں سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے گگڑمنڈی گوجرانوالہ میں شرکت کی اور افضل بٹ سے اظہار تعزیت کیا۔منصورہ سے جاری بیان میں نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم و دیگر قائدین نے بھی افضل بٹ سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔