سراج الحق کا صدر ریلوے پریم یونین ورکشاپ ڈویژن پاکستان چودھری محمود الاحد کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے صدر ریلوے پریم یونین ورکشاپ ڈویژن پاکستان چودھری محمود الاحد کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف و دیگر قائدین نے بھی چودھری محمود الاحد سے اظہار تعزیت کیا ہے۔