راشد نسیم کاحافظ محمد ادریس سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ حافظ ادریس کے صاحبزادے دائود ادریس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

قبل ازیں انھوں نے کراچی میں سماجی رہنما اور جماعت اسلامی کے سابق کونسلر قاسم سورتی کی رہایش گاہ پر ان کی صاحبزادی کی وفات پر دعائے مغفرت کی۔ مسجد الاخوان کے سربراہ اور اتحاد العلما کراچی کے ذمہ دار مولانا عبدالوحید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ راشد نسیم نے نارتھ ناظم آباد کراچی کے جماعت اسلامی کے رہنما شاہد پرویز کے والد کے انتقال پر بھی دعائے مغفرت کی ہے۔