الخدمت رضاکاروں نے اندورن و بیرون ملک انسانیت کی خدمات سرانجام دے کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی


لاہور (صباح نیوز )الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے اندورن و بیرون ملک انسانیت کی خدمات سرانجام دے کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔عید الا ضحی کے موقع پر جہاں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے ملک بھر میں لاکھوں افراد تک قربانی کا گوشت پہنچایا وہاں الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور نے بھی سات ہزار سے زائد مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جبکہ فلسطین برما اور سیریا میں بھی خصو صی طور پر قربانی کا اہتمام کیا گیا ۔

ان خیالات کا اظہار الخدمت  فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کی وائس پریزیڈنٹ صبا ثاقب نے الخدمت رضا کاروں کو دئیے گئے کھانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صبا ثاقب نے  بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر ویمن ونگ کے تحت لاہور میں 31 گائے اور 25 بکرے ذبح کئے اور مستحقین تک گوشت پہنچایا گیا ۔انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی انسانیت دوست خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی عید کی خوشیاں اپنے مستحق بہن بھائیوں کے لئے قربان کر دیں